خیبر پختونخوا

افغانستان سے آج مزید 520 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے 

 

افغانستان سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے لئے طورخم سرحد کو آج بروز منگل دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ شام 5 بجے کے بعد بند کردیاجائیگا۔

افغانستان سے واپس آنے والے520 پاکستانی شہریوں کو مختلف کورنٹائین سنٹرز میں داخل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں سینکڑوں پاکستانی کئی دنوں سے پھنسے ہوئے ہین۔ گزشتہ ہفتے پاکستان سے افغان مہاجرین کو واپس جانے کی اجازت ملنے کے بعد سرحد پار پاکستانیوں نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ ان کو بھی جانے کی اجازت دی جائے ورنہ وہ بارڈر پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے جس کے پیش نظر طورخم بارڈر پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے۔

افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی 17 اپریل کو براستہ طورخم شروع ہوئی ہے جن کو ضلع خیبر کے لنڈی کوتل اور جمرود کے قرنطینہ مراکز میں ٹہرایا جا رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پہلے دو دنوں میں 700 تک افراد واپس آئے تھے جن میں 108 افراد کے ٹیسٹس کرائے گئے ہیں جبکہ دیگر کے بھی کرائے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر محمود اسلم کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد ٹرانسپورٹرز ہیں جن کا تعلق ملک کے مختلف علاقوں سے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button