خیبر پختونخوا

سوات میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے تین افراد جاں بحق

سوات میں کروونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق کانجو کا 75سالہ دوست محمد سیدوشریف ہسپتال میں کورونا سے جاں بحق ہوگیا۔ محکمہ صحت سوات کے مطابق دوست محمد سیدوشریف ہسپتال میں منگل کے روز سے زیرعلاج تھا۔

مانیار کا رہائشی 70 سالہ محمد کرم پشاور حیات اباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا سے چل بسا۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں داخل کروونا سے متاثرہ مریض شگئی کا 60 سالہ رحمانی گل بھی جاں بحق ہوگیا۔ متاثرہ شخص 17 اپریل سے ہسپتال میں زیر علاج تھا اور مریض پہلے سے ہی بلڈ پریشر ،اور شوگر کے امراض میں مبتلا تھا۔
محکمہ صحت کے مطابق سوات میں کروونا سے متاثرہ 28 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button