نوشہرہ، 57 سالہ خاتون جاں بحق، ضلع میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی

نوشہرہ کرونا وائرس سے نوشہرہ کینٹ مسلم ٹاوں کی رہائشی 57 سالہ خواتین جابحق ہو گئی۔
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاھد علی خان کے مطابق کرونا وائرس سے جابحق خاتون نثار اختر بی بی قائاعظم انٹر نیشنل اسپتال اسلام آباد میں جاں بحق ہو گئی، وہ کئی دنوں سے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھی۔
نوشہرہ میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہو گئی، جاں بحق ہونے والوں میں دو خاتون اور تین مرد شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاھد علی خان کے مطابق دو غیرملکی تبلیغی جماعت کے ارکان سمیت سترہ کرونا مریض صحت یاب ہو گئے، دونوں غیرملکی تبلیغی جماعت ارکان کو آسلام آباد منتقل کر دیا گیا، دیگر کرونا صحت یاب کرونا پندرہ مریضوں کو کرونا آئسولیشن وارڈ سے فارغ کردیا گیا۔
قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ کے زرائع کے مطابق قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ کے نجی سیکورٹی کمپنی میں سیکورٹی گارڈ محمد طارق خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت سے منفی انے کے بعد ہسپتال کے کرونا آئسولیشن وارڈ سے فارغ کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق کرونا کے صحت یاب سیکورٹی گارڈ محمد طارق خان کی صحت یابی کے بعد ان کے گھر کے دیگر تین افراد کے کرونا ٹیسٹ کا رزلٹ آنے کے بعد دھوبی گاٹ کا لاک ڈاون ختم کردیا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ کے ایم ایس ڈاکٹر شعیب کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ کے کرونا آئسولیشن وارڈ میں زیرعلان تبلیغی جماعت کے رکن غلام محمد سکنہ حافظ آباد رسالپور کا کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاھد علی خان کے مطابق ضلع نوشہرہ میں کرونا کے تیس مثبت کیسوں میں الحمد اللہ سترہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ان تمام مریضوں کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاھد علی خان کے مطابق تبلیغی جماعت کے اب تک دس غیرملکی اور چھ ملکی ارکان صحت یاب ہوچکے ہیں، ضلع نوشہرہ میں کرونا کے کسی بھی مریض کی حالت تشویش ناک نہیں، تمام ہسپتالوں میں کرونا ٹیسٹنگ کٹس اور ضروری حفاظتی الات طبعی عملے کو مہیا کر دیئے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق رات گئے کرونا سے جاں بحق خاتون کی نور گل بابا مقبرہ میں تدفین مکمل SOP کے تحت اے سی نوشہرہ کی نگرانی میں کی گئی۔
یاد رہے کہ یکم اپریل کو نوشہرہ میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آئی تھی۔ نوشہرہ کے علاقے ڈاگی خیل سے تعلق رکھنے والی 85 سالہ خاتون تاج بی بی قاضی میڈیکل کمپلکس میں دم توڑ گئی تھی۔
11 اپریل کو نوشہرہ میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن دو مریض جاں بحق ہوئے تھے جس کے ساتھ نوشہرہ میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کی تعداد تین ہو گئی تھی۔
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کے مطابق فارسٹ اہلکار ابرار خان محب بانڈہ گزشتہ چھ سات دنوں سے حیات آباد میڈیکل کمپلکس پشاور جبکہ صفدر نواز خٹک سکنہ بختہ چراٹ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس نوشہرہ میں زیرعلاج تھا۔