خیبر پختونخوا

چارسدہ، مسجد کی دیوار گرنے سے ایک نمازی جاں بحق، دو زخمی

چارسدہ میں مسجد کی دیوار گرنے سے ایک نمازی جاں بحق، دو زخمی جبکہ قبائلی ضلع خیبر میں ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت سات افراد شدید زخمی ہو گئے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق چارسدہ شاخ نمبر 6 کے نزدیک غلاقے میں نماز عصر سے کچھ دیر قبل مسجد کی دیوار منہدم ہو گئی جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے 3 افراد کو ملبے تلے سے نکال لیا، حادثے میں ایک شکص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں  ڈی ایچ کیو چارسدہ منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب قباٸلی ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں عالم گودر روڈ پر 2 موٹر کار کے درمیان تصادم سے خاتون سمیت سات افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو زخمی حالت میں ڈوگرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق عالم گودر کے علاقہ الحاج مارکیٹ کے قریب دو موٹر کاروں کے درمیان ایکسیڈنٹ ہوا جس سے دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

ایکسیڈنت کے باعث گاڑیوں میں موجود محبت خان ولد زمرگل، شاہ فیصل ولد جمیل، نورخان ولد فقیر، حق نواز ولد شراف، شاہ فیصل ولد ثمیر خان، نور عالم ولد نور اکبر اور ایک خاتون شامل ہے، زخمیوں میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button