مردان، تعمیراتی کام کے دوران دیوار گرنے سے دو نوجوان جاں بحق
مردان میں تعمیراتی کام کے دوران دیوار گرنے سے دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق گڑھی کپورہ کے علاقے گڑھی اسماعیل زئی تیروتو میں تعمیراتی کام کے دوران مکان کی دیوار گرنے سے دو نوجوان جاں بحق ہوئے۔
جاں بحق نوجوانوں میں 18 سالہ الیکٹریشن عباداللہ ولد شاہد حیسن باچہ اور مالک مکان سعید خان کا 13 سالہ بیٹا ناصر خان شامل ہیں۔
دونوں نوجوانوں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز لوئر دیر کی یونین کونسل رباط شاہ گی میں بھی بارش سے متاثرہ چار کمروں پر مشتمل مکان کی چھت منہدم ہو گئی تاہم اہل خانہ محفوظ رہے۔
یہ بھی خیال رہے کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران بارشوں کی وجہ سے قباٸلی ضلع خیبر اور مہمند سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں مکان کی چھت گرنے کے واقعات میں بچوں سمیت متعدد افراد جاں بحق جبکہ اس سے کئی گنا زائد افراد زخمی ہو گئے، اس کے علاوہ ان واقعات میں مویشی بھی ہلاک ہوئے۔