نوشہرہ، 6 سالہ بچے سے جنسی زیادتی، ملزم فرار
نوشہرہ میں شیطانیت کورونا کی اس وباء کے دوران بھی محو رقص ہے جہاں آج ایک اور معصوم بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
نوشہرہ پولیس کے مطابق علاقے ڈاگی جدید میں گاؤں کے اوباش نوجوان نے چھ سالہ بچے کو زبردستی جنسی تشدد کا نشانہ بنایا، ملزم حماد حسن چھ سالہ سفیان کی حالت غیر ہونے پر بچے کو خون لود چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
تھانہ پبی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج، متاثرہ بچے کو میڈیکل کے لیے میاں راشد میموریل ہپستال پبی منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
واضح رہے کہ نوشہرہ میں اس طرح کے واقعات تواتر سے پیش آ رہے ہیں، زڑہ میانہ میں 23 مارچ کو ملزم نے والدین کی عدم موجودگی میں گھر میں گھس کر بارہ سالہ معذور بچی صبا گل کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔
قبل ازیں 22 فروری کو بھی نظام پور میں ایک 9 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی گئی تھی۔
اس سے ایک روز قبل بھی نوشہرہ کے علاقہ جلوزئی میں 9 سالہ افتخار کو بھٹہ خشت میں کام کرنےوالے محمد ریاض نے مبینہ طور پر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
درندے پھول مسل رہے ہیں، معاشرہ سو رہا ہے
‘بچے ایک منٹ کے لیے نظروں سے اوجھل ہوجائیں تو خوف طاری ہوجاتا ہے’
حوض نور کے قاتلوں کو سرعام پھانسی دی جائے
حوض نور کے قاتل کا عدالت کے روبرو اعتراف جرم
کیا حوض نور کے قاتل کو سرعام پھانسی دی جائے گی؟
بچوں سے زیادتی کے مجرم کو پھانسی، ویڈیو مشتہر کرنے کی تجویز