نوشہرہ، 4 افراد دریائے کابل میں ڈوب گئے
نوشہرہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک بھائی کو بچانے کی کوشش میں دوسرا بھائی جبکہ دونوں کو بچانے کی کوشش میں مزید دو افراد ڈوب گئے۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق ایک بھائی نہا رہا تھا کہ اچانک ڈوب گیا جسے بچانے کیلئے دوسرا بھائی دریا میں کود پڑا تاہم اسے بھی ڈوبتا دیکھ کر دو مزید افراد نے دریا میں چھلانگ لگا دی۔
پہلے بندے بچانے کی کوشش میں مزد تین افراد بھی ڈوب گئے۔
ڈوبنے والوں میں 26 سالہ محمد نذیر، 18 سالہ محمد اکرام، 21 سالہ زوہیب اور 18 سالہ محمد ظفر شامل ہیں، ریسکیو ترجمان کے مطابق ڈوبنے والوں کی تالاش جاری ہے جس میں مقامی ملاح بھی مصروف ہیں۔
دوسری جانب دیر لوئر میں موٹرکار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارجاں بحق ہوا ہے۔
تھانہ خال پولیس کے مطابق گزشتہ روز شمر دین پھاٹک کے قریب فیلڈر موٹر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 20 سالہ نوجوان موٹر سائیکل سوار نظیف اللہ ولد حیات محمد سکنہ سچہ میرا شدید زخمی ہوا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔
پولیس نے موٹر کار ڈارئیور خائستہ ولد سلطان محمد ساکن ثمرباغ گو گرفتار کرکے اس کے خلاف ایف ائی آر درج کر دی۔