خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق، تعداد 25 ہوگئی

 

نوشہرہ میں کورونا وائرس سے ایک دن میں دو مریض جاں بحق ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کے مطابق نوشہرہ میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کی تعداد تین ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کے مطابق فارسٹ اہلکار ابرار خان محب بانڈہ گزشتہ چھ سات دنوں سے حیات آباد میڈیکل کمپلکس پشاور اور صفدر نواز خٹک سکنہ بختہ چراٹ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس نوشہرہ میں زیرعلاج تھا۔

انہوں نے بتایا کہ صفدر نواز خٹک دل کے امراض کے وارڈ میں داخل تھا۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق جاں بحق فارسٹ اہلکار کے گھر والوں اور قریبی عزیزوں سمیت سولہ مشتبہ افراد کے نمونے لیبارٹری بھیجے گئے ہیں، محب بانڈہ گاوں کو مکمل لاگ ڈاون کردیا گیا ہے۔

کورونا سے جاں بحق مریض کی نعیش حیات آباد میڈیکل کمپلکس پشاور سے بھاری پولیس نفری اور محکمہ صحت کی ٹیم کی نگرانی میں محب بانڈہ پبی منتقل کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کو ضلعی انتظامیہ می نگرانی میں اپنے اپنے آبائی گاؤں میں سپردخاک کردیا گیا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 656 ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button