صرف الخدمت کے رضاکار تھے جنہوں نے ہمارا حال پوچھا۔ خواجہ سراء
نوشہرہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی خصوصی ہدایت پر الخدمت کے رضاکاروں نے نوشہرہ کینٹ اور جہانگیرہ میں مقیم 21 خواجہ سراؤں میں فوڈ پیکج تقسیم کئے جس پر انہوں نے سُکھ کا سانس لیا۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق الخدمت فاونڈیشن نوشہرہ نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ معاشرے کے دیگر افراد کی طرح خواجہ سراہوں کو بھی فوڈ پیکج دیکر ان کی مشکلات میں کمی لانے کی کوشش کی۔
الخدمٹ فاونڈیشن کے ضلعی صدر ڈاکٹر عطا ء اللہ آعوان کی سربراہی میں رضاکاروں نے خواجہ سراؤں کے ڈیروں کا دورہ کیا جہاں پر 21 خواجہ سراؤں کو آٹا، چائے، چینی، دال، سبزی اور دیگر سامان پر مشتمل فوڈ پیکج دیئے گئے۔
فوڈ پیکج ملنے پر خواجہ سراؤں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ جب سے لاک ڈاؤن کا سلسلہ شروع ہوا ہے تو ان کے پاس کھانے پینے کیلئے پیسے نہیں اور ان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں تاہم برے دنوں میں کسی نے ان کا حال تک پوچھا نہیں بس صرف الخدمت کے رضاکار تھے جنہوں نے ان کا حال پوچھا اور کافی راشن فراہم کیا جس سے ایک بار پھر ہم پیٹ بھرنے کے کھانا کھا سکیں گے، ‘اللہ تعالیٰ الخدمت فاونڈیشن کو اس کا جزائے خیر دے۔’
یہ بھی پڑھیں: