نوشہرہ میں افغان مہاجر کیمپ کا مکمل لاک ڈاؤن، لویر دیر میں مہاجرین نے خود بیرئیر لگا دئیے
نوشہرہ میں کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر افغان مہاجر کیمپ کو مکمل سیل کردیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج نے اکوڑہ خٹک میں مہاجر کیمپ بازار میں میڈیکل سٹورز اور اشیاء خورد نوش کی دوکانیں بھی بند کرا دیں اور کمیپ کے راستوں پر آرمی کے جوان تعینات کردئے گئے۔
دوسری جانب لوئر دیر کے تیمر افغان کیمپ نمبر 1 کے باسیوں نے خود کیمپ کا لاک ڈاؤن کردیا ہے اور کیمپ کے داخلی راستوں پر بیرئیر لگا کر کیمپ میں دوسرے علاقوں کے لوگوں کا داخلہ بند کردیا ہے۔
کیمپ کے رضاکاروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کو رونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کا موثر زریعہ ہے۔ انھوں نے افغان مہاجرین کو ہدایت کی وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور گھروں تک محدود ہوکر خود کو کورونا بیماری سے بچائیں۔
اس دوران رضاکار ضرورت کے پیش نظر کیمپ سے باہر جانے والے افراد کو سینیٹائزر بھی فراہم کر رہے ہیں۔