خیبر پختونخوا

کورونا کے حوالے سے مثبت خبر، مردان میں 8 مریض صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو منتقل

مردان میں ایک اور مریض کے ٹیسٹ میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد کل تعداد84ہوگئی جبکہ مزید8افراد صحت یاب ہوگئے۔

ڈی سی دفتر میں قائم کروناوائرس کنٹرول روم کے جاری تفصیل کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں میں ضلع مردان میں ایک اور شخص کی ٹیسٹ میں کروناوائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس سے کل کروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 84ہوگئی ہے جبکہ 8مریضوں کو صحت یاب ہوکر گھر بھیج دیا گیا۔

صحت یاب ہونے والوں میں دو متاثرہ افراد کو عبدالولی خان یونیورسٹی میں قائم قرنطینہ سنٹر اور دومریضوں کوایم ایم سی ہسپتال سےجبکہ 4مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مردان سے ڈس چارج کردیا گیا۔

 کروناوائرس سے متاثر مزید 8افراد کو قرنطینہ سے آئیسولیشن رومز میں منتقل کردیا گیا جن میں 4افراد کو عبدالولی خان یونیورسٹی میں قائم آسولیشن رومز میں اور3غیرملکی افراد جن میں 2چائینیزاورایک افریقہ سے تعلق رکھنے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو ایم ایم سی میں داخل کروایا گیا اور ان سے ٹیسٹ کے لئے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری بھیج دئے گئے جبکہ ایک شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل کردیاگیا ہے۔

ضلعی کروناوائرس کنٹرول روم کے مطابق یونیورسٹی میں 48اور تبلیغی مرکز میں161غیرملکیوں سمیت 182افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیاہے جبکہ ایم ایم سی ،ڈی ایچ کیو ہسپتال اور یونیورسٹی کے آئسولیشن رومز میں کل 88افراد کو رکھا گیاہے اور گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید104افراد کے ٹیسٹ لیبارٹری بھیج دئے گئے ہیں اوراس طرح کل 309ٹیسٹوں کے رزلٹ آنا ابھی باقی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button