خیبر پختونخوا

کورونا مریض کی نادانی نے 3 گلیوں کو قرنطینہ میں بدل دیا

کورونا وائرس سے متاثرہ مریض پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے بھاگ کر نوشہرہ پہنچ گیا جس کی وجہ سے نوشہرہ میں تین گلیاں قرنطینہ قرار دی گئی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ مریض کا تعلق چترال سے ہیں اور انہیں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کروایا گیا تھا لیکن آج اچانک وہ بھاگ کر نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ میں اپنی بیٹی کے گھر پہنچ گیا۔

بعد ازا پشاور اور نوشہرہ کی پولیس، ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کے اہلکاروں نے انہیں بازیاب کراکر واپس لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچا دیا۔

محکمہ صحت کے مطابق مریض نے اس علاقے میں تقریبا دو گھنٹے وقت گزارا ہے جس کی وجہ سے یہاں وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔ پولیس نے علاقے کو سیل کرکے وہاں کی تین گلیوں کو قرنطینہ قرار دے دیا اور لوگوں کو گھروں پر رہنے کی ہدایات جاری کردی۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button