خیبر پختونخوا

باجوڑ میں کورونا وائرس کا دوسرا کیس سامنے آ گیا

کورونا وائرس نے قبائلی اضلاع میں بھی پنجے گاڑنا شروع کر دیئے، باجوڑ سے آج پے در پے دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تحصیل ماموند کے علاقہ المازو کی ایک خاتون کے کرونا وائرس ٹیسٹ کی پازیٹیو اۤنے کی اطلاع ملی ہے، مذکورہ خاتون جو چند ہفتہ قبل عمرہ سے واپس آئی تھی کے ٹیسٹ کو اتوار کی شام پانچ بجے نیشنل انسٹیویٹ آف ہلیتھ اسلام آباد نے نیگیٹو قرار دیا تھا تاہم اب دوبارہ پازیٹیو قرار دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے علاقہ میں حفاظتی اقدامات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، انتظامیہ نے عوام سے گھروں پر رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات ابھی کنٹرول میں ہیں تاہم لوگوں کے عدم تعاون سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

مردان کے متاثرہ علاقے منگا کیلئے خصوصی پیکج

یاد رہے کہ اس سے قبل آج ایبٹ آباد کرونا وائرس سے ایک ریٹائرڈ میجر کی موت واقع ہوئی ہے جس سے صوبے میں اس مہلک وباء سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ ابھی کچھ ہی دیر قبل باجوڑ سے کرونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا۔

دوسری جانب وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے 800 گھرانوں کیلئے امدادی پیکیج مردان کے متاثرہ علاقہ منگا روانہ کر دیا گیا۔

ریلیف پیکج متاثرہ علاقے کی 22 رکنی کمیٹی ممبران کو حوالہ کیا گیا جو اسے اہل علاقہ میں تقسین کرنے کے ذمہ دار ہوں گے، ریلیف پیکج میں آٹا، دالیں، چائے، گھی، ملک پیک، چینی وغیرہ شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button