خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا میں کرونا سے ایک اور موت، ریٹائرڈ میجر انتقال کرگئے

ایبٹ آباد میں کرونا وائرس سے ایک ریٹائرڈ میجر کی موت واقع ہوگئی ہے جس سے صوبے میں اس مہلک وبا سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہیں۔

کمشنر ہزارہ سید ظہیر السلام نے تصدیق کی ہے کہ دو روز قبل ایبٹ آباد کے مقامی ہسپتال میں داخل کئے گئے سردار الیاس خان انتقال کرگئے ہیں۔

سید ظہر الاسلام نے بتایا کہ سردار الیاس خان ایک ہفتہ قبل تبلیغی جماعت کےساتھ تھے۔ بیرون ملک سے آئے اس تبلیغی جماعت کے باقی 10 افراد کو مقامی ہوٹل میں قائم قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جن میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے سردار الیاس خان کے بھتیجے خالد سلیم کا کہنا ہے کہ دو دن سے گھروں میں ہیں لیکن انتظامیہ نےکورونا ٹیسٹ نہیں کرایا۔

خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد گزشتہ روز تک 188 بتائی گئی تھی لیکن صوبائی حکومت نے ابھی تک میجر ریٹائرڈ سردار الیاس خان کی موت سمیت اتوار کو سامنے آنے والے کیسز کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

صوبے میں اس وائرس سے اب تک مردان، کرم، لوئر دیر، ڈیرہ اسماعیل خان میں ایبٹ اباد میں اموات سامنے آچکی ہیں جبکہ ملک بھر میں اس سے جاںبحق ہونے افراد کی تعداد 15 تک پہنچ گئی ہیں۔ اس مرض سے اب تک 28 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں 3 خیبرپختوںخوا سے ہیں۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی متاثرین 1500 سے تجاوز کرگئے ہیں۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button