خیبر پختونخوا

لوئر دیر سے پہلا کیس، ساٹھ سالہ خاتون مبینہ طور پر کورونا سے جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر سے کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے، مریضہ کی کورونا سے مبینہ طور پر موت واقع ہوئی ہے جس کے ساتھ صوبے میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتیں چار جبکہ ملک میں مجموعی طور پر دس ہو گئیں۔

ٹی این این کو موصول معلومات کے مطابق لوئردیر  کے علاقہ زیارت تالاش سے تعلق رکھنے والی ایک ساٹھ سالہ خاتون حات آباد میڈیکل کمپلیکس میں دم توڑ گئی۔

امجد کی ساٹھ سالہ ماں 15 مارچ کو عمرہ کرکے واپس آئی تھیں، 25 مارچ کو دل کی تکلیف کے باعث ایچ ایم سی پشاور داخل ہونے کے بعد اسی روز دوپہر کو فوت ہو گئی تھیں۔

ہسپتال میں فوتگی کے بعد ان سے ٹسٹ کا نمونہ لیا گیا تھا،  آج ان کے ٹسٹ کا رزلٹ کرونا پلس آیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آج صوبے بھر میں 57 نئے کیسز سامنے آئے جس کے ساتھ صوبے میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 180 ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مردان سے 34، پشاور سے 5، بونیر سے 4 جبکہ نوشہرہ اور صوابی سے 3، 3 کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100مشتبہ مریض سامنے آچکے ہیں جس کے ساتھ مشتبہ مریضوں کی تعداد 820 ہو گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق اب تک 195 مشتبہ مریضوں کے نمونے کلیئر قراد دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 1296 ہو گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button