نوشہرہ، فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء کا بھائی جاں بحق
نوشہرہ نظام پور روڈ پر مسلح نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماء کا بھائی جاں بحق ہو گیا۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء سابق تحصیل ممبر حمید اللہ خٹک کے بھائی اور سرگرم سیاسی کارکن سمیع اللہ خٹک مسلح نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سے موقعہ پر جاں بحق ہوگئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول سمیع اللہ خٹک اپنے دو دوستوں کے ساتھ امیرو کلے گجو خیل اسٹاپ کے قریب موجود تھے کہ مسلح نقاب پوش ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
مقتول سمیع اللہ خٹک کی نعش قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کی جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
مقتول کے بھائی کلیم اللہ خٹک کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس کے مطابق مقتول کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، سیاسی خاندان ہے۔