خیبر پختونخوا

کے پی، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے لیے پانچ ہزار حفاظتی کٹس روانہ

پراونشل ڈزاسٹر منیجمنٹ (پی ڈی ایم اے) نے کورونا وائرس سے نمٹنے کی غرض سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے لیے پانچ ہزار حفاظتی کٹس روانہ کر دی ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق حفاظتی کٹس میں جسمانی سوٹ، ماسک, سرجیکل کیپس، ڈسپوزیبل دستانے اور گاؤن شامل ہیں، مزید دس ہزار کٹس بھی جلد مہیا کر دی جائیں گی۔

بیان میں کہا گیا کہ پی ڈی ایم اے نے سات سو پچاس لیٹر سنیٹائزرز بھی مہیا کر دیا ہے جبکہ نوشہرہ، خیبر، بٹگرام، دیر بالا، اورکزئی، کرم، بونیر، کوہستان، پشاور، ڈی آئی خان اور تورغر کی ضلعی انتظامیہ کو قرنطینہ سنٹر قائم کرنے کے لیے ضروری سامان بھی مہیا کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق پی ڈی ایم اے اپنی فرنٹ لائن منیجمنٹ اور ورکرز کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے، پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے، عوام ٹو ل فری نمبر 01700 0800 پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ صوبائی حکومت نے خصوصی طور پر عوام کی رہنمائی کے لیے ڈاکٹر بھی ایمرجنسی آپریشن سنٹر میں تعینات کئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button