خیبر پختونخوا

کورونا دیر بالا اور شانگلہ بھی پہنچ گیا، تین افراد میں وائرس کی تصدیق

کورونا وائرس کی وباء دیربالا اور شانگلہ بھی پہنچ گئی، دیر بالا کے دو افراد جبکہ شانگلہ کے ایک 26 سالہ جوان کے ٹیسٹ پازیٹیو آ گئے جس کی وجہ سے دونوں علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق انتظامیہ نے براول کے علاقہ مارانوں کو لاک ڈاون کر دیا ہے اور میڈیکل ٹیمیں پہنچ گئی ہیں، ہسپتال ذرائع کے مطابق پندرہ دن پہلے عمرہ سے واپس آئے تین افراد کو آئی سولیشن وارڈ میں رکھا گیا جس میں ایک کا ٹیسٹ نیگیٹو جبکہ دو افراد کا پازیٹیو آگیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد انتظامیہ نے علاقہ مارانوں کو لاک ڈاؤن کر دیا جبکہ مزید افراد کی سکریننگ کے لیے میڈیکل ٹیمیں علاقہ پہنچ گئی ہیں۔

دوسری جانب شانگلہ میں کرونا وائرس کا پہلا مٹبت کیس سامنے آیا ہے، 36 سالہ عبدالباعث میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران حسین رانجھا شانگلہ کے مطابق عبدالباعث کا تعلق تحصیل پورن کے علاقہ دونکاچہ یونین کونسل چوگا سے ہے اور لاھور میں جیولری کا کاروبار کرتا ہے۔

عمران حسین رانجھا نے بتایا کہ عبدالباعث 21 مارچ کو گاؤں آیا تھا، 23 مارچ کو وہ بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور بھی گیا تھا اور علاج کے بعد واپس گاؤں آ گیا تھا، 24 مارچ کو عبدالباعث کو تکلیف کے باعث تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال پورن لایا گیا، اس کے نمونے کے ایم یو پشاور بھیجے گئے جہاں سے اس کا رزلٹ پازیٹیو آیا ھے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق مریض کو تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال پورن کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ھے جبکہ متاثرہ مریض کے پورے علاقے کو سیل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1130 جبکہ خیبر پختوخوا میں 124 ہو گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button