خیبر پختونخوا

‘ماسک نہیں ہے’ غریب جان نے الیکٹریشن کے دانت توڑ دیئے

ملک میں جہاں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے وہیں مارکیٹ میں ماسک اور سینیٹائزرز کی قلت پید ہو گئی ہے یا کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

نمائندہ تی این این کے مطابق چارسدہ کے ہسپتال میں ماسک کے معاملے پر ہسپتال کے ایک اہلکار اور ایک الیکٹریشن کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضیاء نامی ایک الیکٹریشن نے ماسک مانگا تھا، ہسپتال کے درجہ چہارم کے ملازم غریب خان نے دینے سے انکار کر دیا جس پر ان کے درمیان تو تو میں میں ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے ایم ایس کے کہنے پر غریب خان نے ضیاء کے دانت توڑ دیئے جسے تشویشناک حالت میں ڈینٹل ہاسپٹل پشاور منتقل کیا گیا۔

وقوعہ میں اندراج مقدمہ ہوا یا پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی ہوئی اس بارے تاحال کسی طرح کی اطلاعات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button