خیبر پختونخوا

مساجد سے قالین ہٹاکر روزانہ کی بنیاد پر فرشوں کو دھویا جائے: اعلامیہ

 

کورونا وائرس کے پھیلنے کی روک تھا کی غرض سے پشاور میں مساجد کی صفائی کی ہدایات جاری کردی گئی۔

اس سلسلے میں ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ہدایات دے دی گئیں ہے کہ مساجد سے قالین ہٹاکر مسلسل صفائی کی جائے۔

انتظامیہ کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام مساجد کے پیش امام حضرات سے کورونا صورتحال پر بات کی جائے، متعلقہ ذمہ دار افسران ہر ایک مسجد میں پیغام دیں اور اسے یقینی بنائیں۔

اعلامیہ کے مطابق تمام مساجد میں سے کارپٹڈ جائے نماز اٹھا لی جائیں، مساجد کے فرش کو دن میں وقفے وقفے سے دھو کر صاف رکھا جائے گا اور یہ یہ یقینی بنایا جائے کہ صفائی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل شمس الاسلام اور تحصیلدار عصمت اللہ وزیر نے مختلف علاقوں کے دورے کئے اور تعاون کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ سپورٹس کے میدان، پکنک پوائنٹس اور مشہور پاپوس مارکیٹ کی رضاکارانہ بندش پر علاقے کے عوام، کاروباری حضرات اور کھلاڑیوں کے مشکور ہیں جنہوں نے کورونا وائرس کی روک تھام اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے بھر پور تعاؤن کیا۔

انہوں نے علاقے کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کے اندر رہے اور بالخصوص چھوٹے بچوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 7 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں اب تک 908 افراد میں اس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button