خیبر پختونخوا
خیبر پختونخوا کے سرکاری اداروں میں 28 مارچ تک عام تعطیل کا اعلان
انسداد کورونا وائرس کے اقدامات جاری ہیں اور اس سلسلے میں خیبرپختونخوا حکومت نے ہفتہ 28 مارچ تک تمام سرکاری اداروں میں عام تعتیل کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر کے مطابق 24 مارچ سے 28 مارچ ہفتے کے روز تک تمام اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کی گئی یے جس میں بسیں، ویگین، ٹیکسیاں اور آٹو رکشے بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے 24 مارچ تک جزوی لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پر بھی 23 مارچ سے پابندی عائد کر رکھی ہے جس میں ایک ہفتے کی توسیع کی گئی ہے۔
دوسری جانب کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد آٹھ سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں اس مہلک بیماری سے چھ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔