خیبر پختونخوا

بنوں، کورونا وائرس مخالف پروپیگنڈا پر تین افراد گرفتار

بنوں میں کورونا وائرس مخالف پروپیگنڈا نظم گانے والے تینوں افراد گرفتار کر لئے گئے۔

نمائندہ ٹیی این این کے مطابق دو روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک نظم کے ذریعے لوگوں کو کورونا وائرس کے حوالے سے ورغلانے کی کوشش کی گئی تھی اور اس وباء کو ایک دھوکہ قرار دیا گیا تھا۔

ویڈیو کا بنوں کیانتظامیہ نے نوٹس لیا اور اسے قومی ایشو کیخلاف پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کیا گیا۔

بعدازاں پویس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹوڈیو کے مالک سجاد اور نظم گانے والے مولوی عبدالجلیل اور مولوی بلال کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button