خیبر پختونخوا

شانگلہ، کورونا کے شبہ پر تبلیغی جماعت کا ایک رکن ہسپتال، 11 ساتھی قرنطینہ منتقل

شانگلہ میں کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آنے پر تبلیغی جماعت کے رکن کو سیدو شریف ھسپتال سوات منتقل کر دیا گیا جبکہ ان کے خون کے نمونے این آئی ایچ اسلام آباد بھجوا دیئے گئےہیں۔

ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران حسین رانجھا کے مطابق تحصیل چکیسر کے علاقہ بشیر آباد کنڈاو میں اس مسجد کو بھی سیل کردیا گیا ھے جہاں تبلیغی جماعت کے اراکین ٹھہرے ہوئے تھے۔

مشتبہ کورونا وائرس کے حامل شخص کے گیارہ ساتھیوں کو چکیسر کالج میں قائم قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا ھے، تبلیغی جماعت کے گیارہ اراکین کو قرنطینہ سنٹر میں رکھا جائے گا، مذکورہ مشکوک کیس کے حامل تبلیغی جماعت کے اراکین کی ٹریول ہسٹری کے مطابق کوئٹہ سے شانگلہ آئے ھیں۔

ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران حسین رانجھا کے مطابق تبلیغی جماعت کے اراکین سے ملنے والے لوگوں کی فہرستیں بنائی جا رھی ھیں اور معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں کہ وہ کہاں کہاں قیام کرچکے ہیں، مسجد کو سیل کردیا گیا ھے اور وھاں سپرے بھی کیا جائے گا، علاقے کے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رھیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button