خیبر پختونخوا

کرک، قاتلانہ حملے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے وکیل جاں بحق

کرک میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے وکیل قاتلانہ حملے میں جاں بحق جبکہ ان کی سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب پولیس نے دعوی کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث ایک ملزم کی لاش انہیں پہاڑوں سے ملی ہے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق گل راؤف ایڈوکیٹ کو 2003 سے عدالتی حکم پر سیکیورٹی فراہم کی جاتی رہی ہے اور وہ جب بھی اپنے آبائی علاقے جاتے تھے تو انہیں پولیس تحفظ فراہم کرتی تھی۔ خیال رہے کہ مقتول خاندان کے چھ افراد کو قتل کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے عدالت سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

آج وہ ایک بار پھر کرک آرہے تھے اور حسب معمول پولیس بھی ان کے ہمراہ ہو گئی تھی جب علاقہ سپینہ بانڈہ میں ان پر اور ان کی سیکورٹی پر مامور پولیس وین پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے دو پولیس اہلکار اور گل راؤف ایڈووکیٹ شدید زخمی ہو گئے۔

گل راوف ایڈووکیٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ معمولی زخمی اہلکار کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ جبکہ شدید زخمی اہلکار کو پشاور ریفر کر دیا گیا۔

دوسری جانب مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں واقعے میں ملوث ایک ملزم کی لاش پہاڑوں سے مل گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button