خیبر پختونخوا

کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کو اہل خانہ غسل نہیں دے سکیں گے

 

محکمہ ریلیف نے کورونا سے جاں بحق افراد کے تدفین سے متعلق طریقہ وضع کرلیا۔  اس سلسلے میں ایک ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے جاں بحق افراد کی میتوں کو خصوصی گاڑیوں میں ہسپتال سے منتقل کیا جائیگا۔

میتوں کی منتقلی اورغسل دینے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائے گی، میت کوہسپتال ہی میں غسل دیا جائیگا ، میت کو لیک پروف پلاسٹک شیٹس میں لپیٹ کر تابوت میں ڈالا جائیگا۔ ہدایت نامہ کے مطابق میت کو غسل دینے کے بعد استعمال ہونیوالا پانی نالہ میں بہانے کے بجائے ضائع کیا جائے گا۔

جاں بحق افراد کے لواحقین پلاسٹک شیٹس چڑھانے کے بعد ہسپتال میں ہی آخری دیدار کرسکیں گے۔ میت کا آخری دیدار کرنے والوں کیلئے فل پروف حفاظتی کٹس پہننالازمی ہوگا۔

میت کو غسل دینے بعد جگہ کو ہائیو کلورائیٹ نامی کیمکل سے دھویا جائے گا۔ میت کے کفن پر بھی ہائپو کلورائیٹ ڈالا جائیگا استعمال کی تمام چیزیں تلف کی جائینگی۔ میت کو گھر منتقل کرنیوالی گاڑی کو واپسی پر ہائپوکلورائیٹ سے دھویا جائے گا۔

میت لے جانے والی گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ کوئی نہیں بیٹھے گا۔ میت کو گھر منتقل کرنے کے بعد کسی کو آخری دیدار کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ میت کو جلدازجلد دفنایا جائیگا ، جنازہ محدود رکھنے کی کوشش کی جائیگی۔ کورونا سے جاں بحق ہونیوالے کسی بھی میت کا پوسٹ مارٹم نہیں کیا جائے گا۔ میت کو منتقل ہسپتال سے گھر منتقل کرنیوالا تدفین تک وہاں موجود رہے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button