خیبر پختونخوا
سینئر صحافی سیلاب محسود انتقال کرگئے
سینئر صحافی سیلاب محسود طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ سیلاب محسود اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے جو آج انتقال کرگئے۔
مرحوم کو ڈیرہ اسماعیل خان کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ صحافیوں اور سماجی حلقوں نے سیلاب محسود کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے اعلیٰ درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ کل دو بجے بعد از نماز جمعہ برکی ٹاؤن جامعہ مسجد نزد ریڈیو پاکستان درابن روڈ ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کیا جائیگا۔