خیبر پختونخوا

پشاور اور مردان میں آج سامنے آنے والے کرونا کے دونوں مریض جاں بحق

پشاور اور مردان میں کرونا سے متاثر دونوں مریض انتقال کرگئے۔ دونوں مریضوں میں آج ہی کرونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔

مشیر اطلاعات اور کرونا کے لئے صوبائی حکومت کے فوکل پرسن اجمل وزیر نے کہا ہے کہ مردان میں جانبحق ہونے والا شخص سعادت خان 9 مارچ کو عمرہ ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے واپس پاکستان آیا تھا جو کہ منگاہ کا رہائشی تھا۔ سعادت خان کی عمر 50 سال تھی اور ان کے کرونا ٹسٹ کا نتیجہ آج ہی مثبت آیا تھا۔

ہسپتال زرائع نے بتایا ہے کہ جانبحق ہونے والا شخص ٹی بی کا بھی مریض تھا لیکن ان کی موت کرونا سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج ہنگو کے رہائشی 36 سالہ مریض کے موت کی بھی تصدیق کردی ہے۔ یہ مریض بھی چند دن پہلے متحدہ عرب امارات سے واپس آیا تھا اور پشاور کے علاقے سفید ڈھیری میں رہائش پذیر تھا۔

یاد رہیں کہ پاکستان میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہیں جبکہ ان میں ہونے والی یہ پہلی ہلاکتیں ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button