خیبر پختونخوا

قاتلانہ حملے میں شانگلہ کے نوجوان، ضلع ژوب کے سینئر صحافی زخمی

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں صحافیوں پر قاتلانہ حملہ ہوا جس کے نتیجے میں دونوں صحافی زخمی ہوئے ہیں۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق شانگلہ کے علاقے بشام میں نوجوان صحافی عمر باچا پر قاتلانہ حملہ ہوا، ان کو بری طرح سے زدوکوب کیا گیا ہے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وقوعہ کے بعد بشام پولیس نے بروقت کاررواٸی کرتے ہوئے  ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع ژوب میں بھی سینئر صحافی دلبر خان پر نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کابینہ نے صحافیوں کو تحفظ کے حوالے سے بل کا مسودہ کیوں روک لیا؟

روزنامہ اوصاف سوات کے بیورو چیف قاتلانہ حملے میں شہید

آل پاکستان میڈیا کونسل اور پاکستان گروپ آف جرنلسٹس نے دونوں واقعات کی مذمت کی اور کہا ہے کہ حملہ بزدلانہ حرکت ہے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

یاد رہے کہ امسال فروری کے پہلے ہفتے میں باڑہ کے صحافی شاہنواز خان پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے تشدد کے علاوہ ہتک آمیز رویہ اپنایا تھا جس پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے سینئر نائب شمیم شاہد نے صوبائی حکومت سے متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

بعدازاں باڑہ پریس کلب اور باڑہ پولیس کے درمیان پیدا ہونے والا تنازعہ فریقین کے باہمی رضامندی سے حل ہو گیا تھا۔

گذشتہ دنوں لنڈی کوتل سے ٹی این این کے نمائندے محراب شاہ آفریدی کو بھی دھمکیاں دی گئی تھیں پشاور پریس کلب اور خیبر یونین آف جرنلسٹس سمیت خیبر پختونخوا اور ملک بھر کی صحافی برادری نے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button