خیبر پختونخوا

ٹانک، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے دو افراد جاں بحق

ٹانک میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس  کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹانک شہر میں پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں  امن کمیٹی کے دو ارکان جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت شاہ عالم اور مخان شاہ کے نام سے ہوئی۔

مقتولین ٹانک کی سابقہ امن کمیٹی کے ارکان تھے، لواحقین نے لاشوں سمیت ٹریفک چوک پر قاتلوں کی گرفتاری کے لئے احتجاج کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button