کورونا کو روکنا ہے، محکمہ بلدیات کے زیرِ انتظام تمام پارکس بند
خیبر پختونخوا میں محکمہ بلدیات کے زیرِ انتظام تمام پارکس بند کر دیئے گئے۔
وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام کے مطابق عوامی پوائنٹس عارضی طور پر بند کر دیئے گئے جبکہ فیصلے کا اطلاق تمام خیبر پختونخوا پر ہوگا۔
کامران بنگش کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے تحت اقدام اٹھایا گیا، غیر ضروری عوامی جوڑ کو کو کم کرنا چاہتے ہیں، فیصلہ صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں کیا۔
ٹویٹ میں بتایا گیا کہ تاحال پبلک سیفٹی اولین ترجیح ہے، عوام سے محتاط رہنے کی توقع ہے، مل کر ہم کورونا کو شکست دے سکتے ہیں۔
اس بارے میں مزید پڑھیں:
اوروں کو نصیحت خود میاں فضیحت، حکومتی احکامات کی دھجیاں
کورونا کا خدشہ، پی ایس ایل کے میچز بغیر شائقین کے!
کورونا وائرس کا ڈر، ایل آر ایچ پشاور کی او پی ڈی سروس بند
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کے احکامات پر آج رات 12 بجے کے بعد طورخم سرحد بند کر دی جائے گی جو 14 دن کیلئے بند رہے گی، پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق طورخم سرحد پر یومیہ اوسطاً 8 ہزار مسافر آمدورفت کرتے ہیں جبکہ یومیہ اوسطاً 7 سو مال بردار گاڑیاں افغانستان آتی جاتی ہیں۔
خیال رہے کہ حکومت پاکستان کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے مختلف قسم کے اقدامات اٹھا رہی ہے، وزارت داخلہ کی جانب سے ایران کے ساتھ ملحقہ بارڈرز کے علاوہ پاک افغان طورخم بارڈر کو بھی دو ہفتوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
طورخم سرحد آج رات 12 بجے بند کر دی جائے گی جس کی وجہ سے سرحد پر پیدل لوگوں اور مال بردار گاڈیوں کا رش بنا ہوا ہے۔