کورونا وائرس، ایل آر ایچ پشاور کی او پی ڈی بند
کورونا وائرس کی روک تھام کی غرض سے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں واقع لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی او پی ڈی اور ایلیکٹیو سروسز کو بند کر دیا گیا۔
ہسپتال کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے کیا گیا ہے۔
ترجمان نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کی ایمرجنسی ہفتے کے سات دن کھلی رہے گی تاہم ایک مریض کے ساتھ ایک تیماردار کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔
دوسری جانب بٹ خیلہ ملاکنڈ میں ایک طالب علم چالیس دن بعد چین کی یونیورسٹی سے واپس وطن پہنچا ہے جس نے انتظامیہ کو یونیورسٹی کی طرف سے کلئیرنس سرٹیکیٹ پیش کردی ہے۔
متعلقہ خبریں:
‘قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی ضروری ہے’
کورونا وائرس، پاکستان کے 5 ایئر پورٹس پر فلائٹ آپریشن بند
اسسٹنٹ کمشنر ملاکنڈ نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ طالبعلم کے ڈی ایچ او آفس میں دوبارہ ٹیسٹ بھی کلئیر قرار دیئے گئے جس کے بعد میڈیکل ٹیم خار میں ایران سے واپس آنے والے شخص کےگھر پہنچ گئی، شخص گھر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے اہلخانہ کے دیگر افراد کے ٹیسٹ کرائے گئے جو تمام کلیئر قرار دیئے گئے۔
انتظامیہ نے غریب گھرانے کو راشن فراہم کرتے ہوئے انہیں چار دن تک گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔