خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 24 مشتبہ کیسز کلئیر قرار

مجموعی طور پر صوبے میں اب تک کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز کی تعداد 27 تک پہنچ گئی جس میں سے 24 کیسز کو کلئیر قرار دیا گیا ہے ان میں سے تین کیسز کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 27  مشتبہ کیسز میں سے 24 کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق اب تک پشاور سے 10، صوابی سے 4، سوات سے 3 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ ایبٹ آباد 3 باجوڑ، چارسدہ، لوئردیر اور کوہاٹ سے ایک ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر صوبے میں اب تک کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز کی تعداد 27 تک پہنچ گئی جس میں سے 24 کیسز کو کلئیر قرار دیا گیا ہے ان میں سے تین کیسز کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

پاکستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے جن میں سے سندھ میں 15 (14 کراچی ایک حیدرآباد)،گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 2 جب کہ کوئٹہ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس اب تک 124 ممالک میں پہنچ گیا ہے جس سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 34ہزار 748 ہے اور 70 ہزار 383 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 983 ہوگئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button