ڈی آئی خان: ’ملزمان نے گھر میں گھس کر گینگ ریپ کیا‘
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل پہاڑپور میں ایک 18 سالہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں یکم مارچ کو اس وقت گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا، جب وہ رات کو اپنی والدہ کے ہمراہ کمرے میں سوئی ہوئی تھیں جبکہ ملزمان نے انہیں قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔
ایس ایچ او پہاڑ پور انیس الحسن نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’تین مارچ کو متاثرہ خاتون نے اپنے بھائی اور والدہ کے ہمراہ تھانہ پہاڑ پور میں رپورٹ درج کرائی جس میں الزام عائد کیا گیا کہ تین ملزمان نے یکم مارچ کو رات تقریباً 12 بجے کے قریب گھر میں گھس کر انہیں باری باری ریپ کا نشانہ بنایا، جس پر پولیس نے فوراً ایف آئی آر درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ مزید کارروائی بھی کی جارہی ہے۔‘
اس حوالے سے مزید تفصیل کے لیے اس لنک پرکلک کریں: گھر میں گھس کر ریپ کیا گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔