خیبر پختونخوا

پشتون قامی جرگہ آج صبح 10 بجے باچا خان مرکز پشاور میں ہوگا

عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام پشتونوں کو درپیش مسائل کے حل اور مشترکہ لائحہ عمل کیلئے پشتون قامی جرگہ آج 10مارچ بروز منگل صبح 10 بجے باچا خان مرکز پشاور میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان کے پشتون سیاسی، سماجی قائدین، تنظیمیں اور تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔

باچاخان مرکز پشاور سے جاری اعلامیہ کے مطابق جرگے میں حکومتی جماعت سمیت دیگر تمام رہنمائوں کو شرکت کی دعوت دی جاچکی ہے, اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان جرگے کی میزبانی کریں گے۔

جرگہ میں بدامنی اور بالخصوص پشتون علاقوں میں لوگوں کو درپیش مسائل، پاکستان اور افغانستان کے درمیان بداعتمادی کے خاتمے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان بند تجارتی راستوں کو کھولنے کے معاملات پر بحث کی جائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ آئی ڈی پیز کی آبادکاری اور اُن کے معاوضوں کا مسئلہ، بلاک شناختی کارڈز، مردم شماری، لینڈ مائنز اور لاپتہ افراد کے مسائل پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

"قبائلی لوگوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے”

ضلع مہمند میں احساس کفالت پروگرام کا باضابطہ اجراء

اس کے علاوہ پختونوں کا تحفظ، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، اٹھارہویں ترمیم کا تحفظ، بجلی کا خالص منافع، آبی وسائل پر اختیار، منرلز گورننس ایکٹ، ضم اضلاع کی قانونی و انتظامی اور مالی صورتحال، یونیورسٹیوں میں جاری مالی بحران، ہسپتالوں کی نجکاری اور سی پیک سمیت پشتونوں کو درپیش دیگر مسائل بھی جرگے میں زیر بحث لائے جائیں گے۔ جرگے کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 20 جنوری کو باچا خان اور ولی خان کی برسی کے موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے نوشہرہ جلسہ عام سے خطاب کے دوران ضم شدہ اضلاع سے  متعلق ایک پشتون قیادت پر مشتمل ایک جرگہ بلانے کا اعلان کیا تھا۔

بعدازاں 18 فروری کو عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام ضم اضلاع بیٹھک یا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے مطالبہ کہ انضمام کے بعد مقامی عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں، بے گھر افراد کی فوری اور باعزت بحالی یقینی بنائی جائے اور حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 100ارب روپے فوری طور پر جاری کیے جائیں۔

علاوہ ازیں اے این پی کےمرکزی صدر نے پشتون سیاسی و مذہبی جماعتوں اور مختلف تنظیموں کا ایک گرینڈ جرگہ بلانے کا اعلان بھی کیا تھا جو اب بعنوان  ”پختون قامی جرگہ”  آج صبح دس بجے باچاخان مرکز پشاور میں منعقد ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button