خیبر پختونخوا

ٹانک میں آپریشن کے دوران پاک فوج کا کرنل جاں بحق

 

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں کرنل مجیب الرحمان جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد بھی مارے گئے۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران دشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے کرنل جاں بحق ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کاروائی سے دو انتہائی اہم دشت گرد ہلاک ہو گئے۔

زرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کر کے ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ضلع ٹانک کے قریب آپریشن کیا جس کے دوران دو خطرناک دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

سکیورٹی زرائع کے مطابق ہلاک دشت گرد بم دھماکوں، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ دونوں دشت گرد پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی فورسز کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک آرمی کرنل مجیب الرحمان بھی جاں بحق ہوگئے۔ کرنل مجیب الرحمان کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع استورسے تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button