خیبر پختونخوا

پاک فوج نے بارودی مواد سے متاثرہ نوجوان کے لیے روزگار کا بندوبست کرلیا

 

جنوبی وزیرستان کے تحصیل تیارزہ سے تعلق رکھنے والے بارودی مواد سے متاثرہ نوجوان اختیار محسود کو آئی جی ایف سی میجر جنرل اظہر اقبال عباسی کی جانب سے چنگ چی رکشہ تحفے میں دے دیا گیا۔

سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر نیک نام محمد بیگ نے اختیار محسود کو چنگ چی رکشے کی چابی دی۔ آئی جی ایف سی نے اختیار محسود کو رکشہ اس لئے تحفے میں دیا تاکہ آنے والے وقت میں وہ اپنے بچوں کے لیے رزق حلال کماسکیں۔

انہوں نے کہا کہ اختیار محسود کے ساتھ ہونے والے واقعے پرانتہائی افسوس ہوا ہے۔ اختیار محسود کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ آئی جی ایف سی میجرجنرل اظہر اقبال عباسی اور سیکٹرکمانڈر ٹانک بریگیڈیئر نیک نام محمد بیگ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مشکل حالات میں ان کو سپورٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں دسمبر 2018 میں اپنے آبائی علاقے خیسورہ تحصیل تیارزہ میں اس وقت بارودی مواد کا نشانہ بنا جس وقت میں گھریلو ضرورت کیلئے جنگل میں لکڑیاں کاٹ رہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی ایف سی اظہر اقبال عباسی کے تعاون سے مجھے مصنوعی ٹانگ بھی لگائی گئی جس سے میں چلنے پھرنے کے قابل ہوا.اس موقع پر کمانڈنٹ ایف سی خٹک سکاوٹس منزئی کرنل مظہر بھی موجود تھے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ٹانک کے علاقے گرہ چدھرڑ سے تعلق رکھنے والے شیرزاخان محسود کے بچوں کے علاج معالجے کیلئے سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر نیک نام بیگ اور کمانڈنٹ ایف سی منزئی کرنل مظہر کی جانب سے متاثرہ خاندان کو 70 ہزار روپے نقد امداد اور کپڑے و راشن فراہم کیا گیا۔

شیرزا خان محسود نے پاک فوج کی جانب سے ان کے بچوں کے علاج اور راشن ودیگر ضروریات زندگی فراہم کرنے پر سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر نیک نام محمد بیگ اور کمانڈنٹ ایف سی منزئی فورٹ کرنل مظہر کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک غریب بندہ ہوں محنت مزدوری کرتا ہوں میں نے اپنے چھوٹے بیٹے کا اپنی استطاعت کے مطابق چار مرتبہ اپریشن کیا اور اسی طرح میری چھوٹی بیٹی کے گھٹنے میں بھی مسئلہ تھا جس سے وہ چلنے پھرنے کے قابل نہیں تھی لہذا بہ امرمجبوری میں نے میڈیا کے توسط سے اپنی فریاد حکام بالا اور دیگر مخیر حضرات تک پہنچائی جس پر سیکٹر کمانڈر ٹانک بریگیڈئیر نیک نام محمد بیگ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مجھے اپنے بچوں کے علاج معالجے کیلئے نقد امداداور دیگر ضروریات زندگی فراہم کیں جس پر میں تہہ دل سے پاک فوج کاشکرگزار ہوں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button