خیبر پختونخوا

پشاور میں نیا پاکستان سکیم کے تحت گھر بنانے کے لئے 15 مارچ سے رجسٹریشن کروالیں!

خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں جون کے مہینے سے نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم پر باقاعدہ اغاز کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ ہاوسنگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق پشاور میں ہاوسنگ سکیم کے تحت پہلے مرحلے میں سوڑیزئی کے علاقے میں 16 ہزار سستے گھر تعمیر کئے جائیں گے۔ سکیم سے فائدہ اٹھانے کے خواہش مند 15 مارچ سے شروع کئے جانے والے مہم میں ممبرسازی کرسکتے ہیں جبکہ گھروں پر تعمیراتی کام کا آغاز جون کے مہینے سے ہوگا۔

اظہار اسلام آباد میں پاکستان ہاوسنگ فاونڈیشن کی جانب سے منعقدہ اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا کے محکمہ ہاوسنگ کے سیکرٹری داود خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہاوسنگ سکیم کے لئے مرکزی شاہراہ سے سوڑیزی بالا تک دس کلومیٹر کی ڈوئل کیرج وے روڈ بھی تعمیر کیا جائیگا۔ اسی طرح سکیم کے لئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا عمل اخری مراحل میں ہے، جبکہ پلاننگ اور ڈیزائن کا عمل اپریل تک مکمل کرلیا جائیگا۔

اجلاس میں ایم ڈی پاکستان ہاوسنگ فاونڈیشن طارق رشید، ڈی جی پروانشل ہاوسنگ اتھارٹی عمران وزیر اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سوڑیزئی ہاوسنگ سکیم کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی اور سکیم کے حوالے سے اب تک اٹھائے گئے اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button