خیبر پختونخوا

پشاور، آٹے، چینی اور ٹماٹر کے بعد پیاز بھی مہنگا، قیمت میں فی کلو 50روپے اضافہ

صوبائی دارالحکومت پشاورمیں پیاز کی قیمت 50 روپے فی کلو اضافہ کے ساتھ 90 روپے تک پہنچ گئی۔

پیاز کی ایکسپورٹ پر پابندی وفاق کی جانب سے 31مئی تک کی گئی ہے، پیاز کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔پشاور میں پیاز کی قیمت میں 50 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے پیاز کی قیمت 40روپے فی کلو سے 90روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ رمضان المبارک میں پیاز کی قیمت میں مزید اضافہ کے امکانات ہیں۔

پشاور میں آٹے اور ٹماٹر کے بعد پیاز کا بحران کے امکانات ہیں ۔خشک پیاز کی قیمت میں اضافہ کے باعث سبز پیاز کے استعمال میں اضافہ ہوگیا ہے تاہم سبز پیاز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

‘ٹماٹر مہنگے ہیں تو دہی استعمال کریں’

شوکت کے ٹماٹر سے فواد کے بلبلے تک

خوشخبری، ٹماٹر سستے ہوگئے

یاد رہے کہ سال نو کے آغاز پر پشاور میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا تھا جہاں آٹے کے بعد سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے تھے اور قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات میں بھی اضافہ کردیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کلو مٹر کی قیمت 300 روپے، شملہ مرچ 280، بھنڈی 250 روپے، لہسن 320 روپے، ادرک 400 روپے، ٹنڈے 120 روپے، آلو 80 روپے اور ایک کلو پیاز کی قیمت 100 روپے تک جا پہنچی تھی۔

بعدازاں ٹماٹر مہنگا ہونے کے باعث خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر کھانوں میں ٹماٹر کا استعمال جزوی طور پر بند ہو گیا تھا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button