خیبر پختونخوا

ضلع خیبر، مردان، چھت گرنے کے واقعات میں ایک نوجوان خاتون جاں بحق

حالیہ تیز بارشوں کے باعث قبائلی ضلع خیبر اور مردان میں چھت گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں ایک نوجوان خاتون جاں بھق جبکہ دس سالہ بچی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق مردان کے علاقے جندرپار گوجر گڑھی میں کچے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اپنی دو بیٹیوں سمیت ملبے تلے دب گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی جس نے مقامی لوگوںکی مدد سے زوجہ سردار خان اور 10 سالہ نازیہ کو زخمی جبکہ 20 سالہ نادیہ کو مردہ حالت میں باہر نکالا، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب قباٸلی ضلع خیبرمیں کمرے کی چھت گر گئی تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔

قبیلہ سپاہ کے علاقے عالم گودر کاریگر گڑھی میں مزدور ارشد ولدحیا خان نامی شخص کے کمرے کی چھت گر کر زمین بوس ہوائی، ارشد کے مطابق ان کی بیوی اور بچے اس دوران کمرے میں تھے تاہم معجزاتی طور پربچ گٸے مگر 70 ہزار تک مالی نقصان ہوا جو ان کی دسترس سے باہر ہے۔

ارشد نے حکومتی متعلقہ اداروں اور مخیر حضرات سے مالی تعاون کی اپیل کی کہ اپنے بال بچوں کی پرورش بھی مشکل سے کرتے ہیں لہذا کمرے کی ازسرنو تعمیر مین ان کی مدد کی جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button