خیبر پختونخوا

مردان میں لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش مل گئی

خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش مل گئی جبکہ بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے گم شدہ 3 بہنوں کا اب تک پتہ نہیں چل سکا۔

مردان پولیس کے مطابق مردان کے علاقے گڑھی کپورہ میں 3 دن سے لاپتہ بچی کی لاش نالے سے مل گئی ہے۔ پولیس نے بچی کی لاش نالے سے نکالنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہے تاکہ پتہ چلایا جائے کہ بچی کس طرح جاں بحق ہوئی تھی۔

ادھر 2 روز قبل کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی شیخان سے 3 کم سن بہنیں لاپتہ ہو گئی تھیں جن کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کلی شیخان سے تینوں بچیاں 2 روز قبل گھر سے مدرسے جانے کے لیے نکلی تھیں جو  مدرسے نہیں پہنچیں اور تاحال لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مردان، کمسن بچی سے زیادتی کے مجرم کو عمر قید کی سزا

ایک اور دن، ایک اور بچہ جنسی زیادتی کا شکار

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں بچیوں کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں، بچیوں کے اہلِ خانہ سیان کی گمشدگی کی بابت رشتہ داروں سے رابطہ کرنے کے لیے کہا گیا ہے، لاپتہ ہونے والی تینوں بہنوں کی عمریں 7 سے 9 سال ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button