خیبر پختونخوا

پی ٹی وی پشاور اور کے پی آئی ٹی بورڈ کا نوجوانوں کیلئے تربیتی پروگرام کا فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے مشیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیااللہ بنگش نے کہا ہے کہ صوبے کے نوجوانوں کے لئے مختلف تربیتی پروگرام جاری ہیں جن میں حصہ لے کر نوجوان باعزت روزگار شروع کرسکتے ہیں۔

اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی ویژن کے منیجنگ ڈاریکٹر عامر منظور سے ملاقات کے دوران ضیا اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ پشاور میں شروع کئے جانے والے تربیتی پروگرام میں نوجوانوں کو کری ایٹیو رائٹنگ، ویڈیو بلاگ، اینیمیشن، ویڈیوگرافی اور فری لانسنگ جیسے ہنر سکھائے جائیں گے جس کو حاصل کرنے کے بعد نوجوان اس قابل ہوجائیں گے کہ خود اپنا روزگار شروع کر سکیں۔

ملاقات میں خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ایم ڈی ڈاکٹر شہباز خان اور دوسرے عہدہ دار بھی موجود تھے۔

قبل ازیں ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی وی سنٹر پشاور اور خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ کی باہمی اشتراک سے صوبے کے نوجوانوں کے لئے تربیتی پروگرام شروع کیا جائے گا جس میں نوجوانوں کو دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق مختلف ڈیجیٹل سکلز سکھائے جائیں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیربرائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ دونوں اداروں کے اشتراک سے شروع کئے جانے والے ٹریننگ سے نوجوانوں کو باعزت روزگار شروع کرنے میں مدد ملے گی۔

ضیااللہ بنگش کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہے، ان کی ترقی کے لئے صوبائی حکومت ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔

اس موقع پر منیجنگ ڈاریکٹر پاکستان ٹیلی ویژن عامر منظور نے مشیر برائے سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی ضیا اللہ بنگش کو اپنے ادارے کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button