غیر اخلاقی ویڈیو، وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی بھی فارغ
غیر اخلاقی ویڈیو سکینڈل کا الزام ثابت ہونے پر وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی پیر عابد علی شاہ کو فارغ کردیا گیا۔
گزشتہ سال ڈاکٹر پیر عابد علی شاہ ایک ویڈیو میں لڑکی کے ساتھ رقص کرتے پائے گئے تھے پیر عابد علی شاہ کی لڑکی کے ساتھ رقص کرتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
ویڈیو وائرل ہونے پر بنوں کے عوام اور طلبہ نے انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد سید عابد علی شاہ کو تین ماہ جبری رخصتی پر بھیجا گیا تھا۔
سید عابد علی شاہ نے ایف آئی اے سے رجوع اور عدالت میں رٹ بھی دائر کی تھی، انکوائری مکمل ہونے پر گورنر خیبر پختونخوا نے یونیورسٹی ایکٹ 2012 کے تحت برخاست کر دیا، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
یاد رہے ککہ 24 فروری کو طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے شعبہ لسانیات گومل یونیورسٹی کے سربراہ مولانا صلاح الدین عہدے سے برطرف کردیا گیا۔