خیبر پختونخوا

اشتہار دیا اطلاع نہیں دی، کرئیر ٹیسٹنگ سروس پاکستان کا ایک اور کارنامہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں کرئیر ٹیسٹنگ سروس پاکستان نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیا ہے جس کی وجہ سے امیدوار پریشان ہیں۔

محولہ بالا ادارے پر امیدواروں نے الزام عائد کیا ہے کہ خیبر پختون خوا کے محکمہ حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سے خالی آسامیوں کے لیئے اشتہار دیا گیا تھا اور ٹیسٹ لینے کی ذمہ داری کیئر ئیر ٹیسٹنگ سروس دی گئی لیکن ادارے نے ٹیسٹ کی اطلاع کسی طریقے سے نہیں دی۔

انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ چار ٹیسٹ ایک دن میں رکھ دیے گئے جبکہ دو ٹیسٹ کے لیئے ایک وقت مقرر کیا گیا تھا جو سراسر ناانصافی ہے۔

امیدواروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ساتھ ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے اس کا نوٹس لیا جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button