خیبر پختونخوا

لکی مروت میں بدعنوانی پرچھ پٹواری معطل

 

لکی مروت میں ڈپٹی کمشنر عبدالحسیب نے بدعنوانی پر چھ پٹواریوں کو معطل کر دیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق معطل ہونے والے پٹواریوں میں محمد ریاض،محمد سلیم،ہدایت اللہ شامل ہیں۔

پٹواری معمور جان، نور اسلم اور ظفراللہ بھی معطل پٹواریوں میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پٹواریوں کو رشوت لینے اور بدعنوانی پر معطل کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نادر شہزاد کو معطل پٹواریوں کی انکوائری کیلئےنامزد کیا گیا ہے جو اس حوالے سے تحقیقات کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button