خیبر پختونخوا

بونیر، لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ریسکیو اپریشن تاحال جاری، 8 لاشیں نکال لی گئیں

بونیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ریسکیو اپریشن مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ملبے سے اب تک آٹھ افراد کی لاشیں اور سات کو زخمی حالت میں نکالا جا چکا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق بامپوخہ علاقے میں گزشتہ روز ایک غیر فعال ماربل کان پر اس وقت پہاڑ کا ایک حصہ آ گرا تھا جبکہ وہاں پر دوسرے ماربل کانوں کے مزدور کھانا کھانے کے لئے جمع تھے۔

واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ، پولیس اور مقامی افراد نے خود ریسکیو اپریشن شروع کیا تھا جبکہ بونیر میں ریسکیو محکمہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے شدید مشکلات سامنے آ رہے تھیں۔ بعد ازاں سوات اور مردان سے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بھی مشینری سمیت حادثے کے مقام پر پہنچ کر اپریشن میں حصہ لیا تھا جبکہ ضلعی انتظآمیہ نے پاک فوج کے جوانوں سے بھی تعاون طلب کی تھی۔

ریسکیو اپریشن میں پاک آرمی کے نوجوان بھی شامل ہیں

ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ دن کے بعد ساری رات کو بھی ریسکیو اپریشن جاری رہا جبکہ آج صبح سات بجے تھوڑی دیر ارام کے بعد دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر لطیف الرحمان کا کہنا ہے کہ ملبے سے ابھی تک آٹھ افراد کی لاشیں اور سات کو زخمی حالت میں نکال کر ڈگر ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملبے کے نیچے مزید دو یا تین افراد کی لاشوں کی موجودگی کا امکان ہے جن کے نکالنے تک اپریشن جاری رہے گا۔

دوسری طرف ڈگر ہسپتال نے حادثے کے متاثرین کی تفصیلات جاری کردی ہیں جن کے مطابق جاں بحق افراد میں چار کا تعلق بونیر، دو کا خیبر اور ایک کا سوات سے ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی افراد میں بھی تین کو نازک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور اور ایک کو مردان میڈیکل کمپلکس منتقل کیا جا چکا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button