خیبر پختونخوا

سرکاری ہسپتال میں آتش بازی اور ڈانس پارٹی کا اہتمام

 

نوشہرہ میں ڈانس پارٹی اور آتش بازی کے لیے سرکاری ہسپتال کی عمارت کو استعمال کیا گیا ہے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق زیارت کاکاصاحب کے سرکاری کیٹگری ڈی ہسپتال میں شادی کی خوشی میں منچلو نے ڈانس پارٹی اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا۔

سرکاری ہسپتال زیارت کاکا صاحب کیٹگری ڈی میں ڈانس پارٹی اور آتش بازی کی فوٹیج فیس بک پر وائرل ہوگئی۔ محکمہ صحت نوشہرہ کے ڈسٹرکٹ افیسر سے رابطہ کے باوجود بات نہ ہوسکی۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد خان نے سرکاری ہسپتال زیارت کاکا صاحب کیٹگری ڈی میں ڈانس پارٹی اور آتش بازی پر حیرانگی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ نوشہرہ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے تحقیقات اور ایکشن لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button