خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں مزید بارش اور برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات خیبر پختونخوا نے صوبے کے مختلف علاقوں باالخوص بالائی اضلاع میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور صوبے کے بالائی اضلاع میں گزشتہ روز ہونے والی بارش نے سردی پھر لٹا دی، مالم جبہ، سوات، چترال اور ہزارہ ڈویژن کے بالائی علاقوں کے پہاڑی سلسلوں میں برفباری نے قدرتی نظاروں کو مزید حسین بنا دیا ہے۔

سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کالام، استور منفی5، پارا چنار منفی3 اور مالم جبہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، کے پی کے،  کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button