خیبر پختونخوا

ماضی میں دہشتگردوں کے زیر اثر علاقے بڈھ میں ڈی آر سی قائم

ماضی میں شدت پسندوں کے زیر اثر رہنے والے علاقے بڈھ بیر میں ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل (ڈی آر سی) قائم کردیا گیا ہے۔

سی سی پی او محمد علی گنڈاپور نے ڈی آر سی آفس کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی، ایس پی صدر سر کل عبد السلام خالد ،ڈی ایس پی گران اللہ ،ڈی آر سی ممبران سابقہ ایم پی اے خوشدل خان، سابقہ ایس ایس پی محمد جاوید، حاجی نیاز محمد، حاجی جان افضل، ایس ایچ اوز اور علاقہ معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی.

سی سی پی محمد علی گنڈاپور نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کے مضافاتی علاقوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے بڈھ بیر میں ڈی آر سی قائم کردی گئی ہے جس میں علاقہ معززین اور اچھی شہریت کے حامل افراد شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی آر سی کی افادیت اور عوامی مسائل کے فوری حل کے پیش نظر پشاور میں چوتھی ڈی آر سی قائم کی گئی ہے۔

سی سی پی او کے مطابق صوبائی حکومت اور آئی جی خیبر پختونخواہ کی ہدایت پر ڈی آر سی کا قیام 6 سال قبل عمل میں لایا گیا تھا، اب تک گلبہار ،گلبرگ اور تاتارا ڈی آر سیز میں مجموعی طور پر 2731 فیصلے حل ہو چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button