خیبر پختونخوا
اراضی تنازعہ، بنوں کے ملک شاہی قبیلے کا انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان
بنوں سے تعلق رکھنے والے ملک شاہی جانی خیل قبیلے نے مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
سابقہ ایف آر بنوں اور موجودہ وزیر سب ڈویژن میں لشکر کشی کی روایت آج بھی پائی جاتی ہے۔
بنوں کے علاقے جانی خیل وزیر میں اراضی تنازعہ پر وڑیکی قبیلہ نے ملک شاہی قبیلے کیخلاف لشکر کشی کی ہے اور تودہ چینہ کے مقام پر ان کے تین گھر نذر آتش کیے ہیں۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی چیک پوسٹ بھی قائم کئے گئے ہیں۔
ملک شاہی قبیلہ کے عمائدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کا نوٹس لیا جائے اور واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ انصاف ملنے تک ان کا پولیو مہم سے بائیکاٹ جاری رہے گا۔