میرہ سوڑیزئی میں بیٹیوں کیساتھ بدفعلی کرنے والا باپ بیوی کے ہاتھوں قتل
پشاور کے مضافاتی علاقہ میرہ سوڑیزئی میں بیٹیوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والے درندہ صفت شوہر کو بیوی نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، ملزمہ نے فرار ہونے کے بجائے خود کو پولیس کے حوالے کردیا، جس نے تہلکہ خیز حقائق سے پردہ چاک کردیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
تھانہ انقلاب پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح میرہ سوڑیزئی میں قتل کے واردات کی اطلاع پر وہ ایک مکان میں گئے جہاں نعش کے ساتھ موجود خاتون مسماة گل مینہ زوجہ محمد جان عمر 40 سال نے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ”مقتول محمد جان ولد عباس خان عمر 45 سال میرا شوہر تھا، جو اپنی ہی بیٹیوں کے ساتھ بدفعلی کرتا تھا، گزشتہ شب بھی اس نے اپنی 14 سالہ بیٹی مسماة (س) کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، صبح میرا شوہر سویا ہوا تھا کہ اس دوران میں پستول سے اپنے شوہر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔”
پولیس کے مطابق مقتول کو حراست میں لے کر وومن پولیس اسٹیشن منتقل اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون کی رپورٹ کی روشنی میں اُس کی بیٹیوں کا میڈیکل چیک اپ بھی کیا جائے گا جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔